جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

جا نئے !موبائل انٹرنیٹ مہنگا اور سستا کن ممالک میں ہے؟

datetime 10  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اگرچہ ہمارے ہاں غربت، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ جیسے مسائل نے عوام کو بے حال کررکھا ہے لیکن سب معاملات خراب نہیں ہیں بلکہ بعض شعبوں میں تو ہم دنیا کے امیرترین ممالک سے بھی بہتر پوزیشن میں ہیں۔ ایک ایسا ہی شعبہ موبائل انٹرنیٹ کا بھی ہے کہ جس میں سستی سروس کے لحاظ سے پاکستان دنیا بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کر چکا ہے۔
روسی تجزیاتی ایجنسی Content Review کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا میں صرف 8 ممالک ایسے ہیں کہ جہاں موبائل انٹرنیٹ کی قیمت 3 ڈالر (تقریباً 300 پاکستانی روپے) فی گیگا بائٹ سے کم ہے اور ان میں پاکستان بھی شامل ہے۔ سستے موبائل انٹرنیٹ کی فہرست میں پہلا نمبر ایران کا ہے جہاں انٹرنیٹ سروس سخت حکومتی نگرانی میں طے شدہ ریٹ پر فراہم کی جاتی ہے۔ دوسرا نمبر پاکستان کا جبکہ تیسرا روس کا ہے۔ ایران میں ایک گیگابائٹ موبائل انٹرنیٹ کی اوسط قیمت تقریباً 0.2 ڈالر (تقریباً 20 روپے) بتائی گئی ہے۔ پاکستان میں یہ قیمت ایک ڈالر (تقریباً 100 روپے) فی گیگابائٹ ہے۔ روس میں 1.7 ڈالر، انڈونیشیا میں 1.8 ڈالر جبکہ سویڈن میں 2 ڈالر فی گیگا بائٹ ہے۔ برطانیہ 16.1 ڈالر، وینز ویلا 21.2 ڈالر اور الجیریا میں 29.4 ڈالر تقریباً (3500 روپے) فی گیگا بائٹ پر موبائل انٹرنیٹ پر فراہم کیا جارہا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں موبائل انٹرنیٹ کی قیمت 14 ڈالر (تقریباً 1400 روپے) فی گیگا بائٹ ہے۔

15



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…