پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

واٹس ایپ کے سوفٹ ویئر میں سیکیورٹی خلا سے کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک) واٹس ایپ کی ویب ایکسٹینشن میں ’’وائرس‘ سامنے آنے کے بعد واٹس ایپ کا استعمال کرنے والے 20 کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیکرز کے کنٹرول میں آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا اور ہیکرز صرف فون نمبر کے ذریعے صارفین کے کمپیوٹر کو ریموٹ کنٹرول کر سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کے ویب بیسڈ ورژن کے میسجنگ ایپ کے سوفٹ ویئر میں سامنے آنے والی کمزوری کی وجہ سے ہیکرز کو اسمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین تک رسائی مل جائے گی اور وہ ڈاؤن لوڈنگ کے دوران ان کے کمپیوٹر کو اپنے کنٹرول کر سکیں گے۔ واٹس ایپ نے گزشتہ ماہ ویب کلائنٹ کے لیے واٹس ایپ ویب متعارف کرائی تھی جس سے آئی فون صارفین فائدہ اٹھا سکتے تھے۔ اس سروس کی بدولت موبائل فون استمعال کرنے والے افراد اپنی ویڈیوز، پیغامات، آڈیوز، لوکیشنز اور کنٹیکٹ کارڈ کو اپنے پرسنل کمپیوٹر پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔فرم چیک کے مطابق ہیکرز جب کسی بھی انفرادی شخص کو ٹارگٹ کرتے ہیں تو انہیں فون نمبر درکار ہوتا ہے اس کے لیے وہ بظاہرہمدردانہ پیغام (وی کارڈ) بھیجتے ہیں اور صارفین کو مجبور کرتے ہیں کہ وہ اسے کھولے اور جیسے وہ اسے کھولتا ہے ہیکرز اس کا ڈیٹا ڈاؤن لوڈنگ کرنا شروع کردیتے ہیں۔ واٹس ایپ نے اس سیکیورٹی خلا کی تصدیق کرتے ہوئے اس سروس کے صارفین کے لیے اے فکس فار ویب تیار کی ہے جو اسے ہیک ہونے سے بچائے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…