منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

جنرل باجوہ نے بتایا ہے ان کے پاس عمران خان کی ویڈیوز ہیں، آفتاب اقبال کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 14  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جنرل باجوہ نے عمران خان کی ویڈیوز بنا رکھی تھیں جن میں سابق وزیر اعظم ان کو نواز شریف اور دیگر سیاستدانوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کے مشورے دیتے تھے۔یہ انکشاف کیا ہے سینیئر اینکر آفتاب اقبال نے جن کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انہیں خود بتایا کہ انہوں نے عمران خان کی وہ ویڈیوز بنا رکھی ہیں ۔

جن میں وہ نواز شریف کے خلاف کارروائیوں پر تعریفیں کیا کرتے تھے اور مزید کارروائیوں کا مطالبہ کیا کرتے تھے۔آفتاب اقبال کے مطابق جب انہوں نے جنرل باجوہ کو کہا کہ یہ ریکارڈنگز تو آپ کے خلاف جائیں گی تو انہوں نے جواب دیا کہ میں اب نہیں ڈرتا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اس وقت غصے کی آخری سٹیج پر پہنچے ہوئے تھے۔آفتاب اقبال کے مطابق جنرل باجوہ نے بتایا کہ وہ ریکارڈنگز انہوں نے خود بنائی ہوئی ہیں۔ وہ شاید جنرل (ر) فیض حمید کو بچانے کی کوشش میں کہہ رہے تھے کہ ان باتوں کا فیض کو بھی نہیں پتہ۔ یہ ریکارڈنگز میں خود کرتا رہا ہوں۔میں نے جنرل باجوہ کو کہا کہ ابھی کچھ روز قبل عمران خان کی جو آڈیوز آئی ہیں، وہ صحیح ہیں یا غلط لیکن وہ اچھی نہیں ہیں۔ ان سے عمران خان کو تو کوئی فرق نہیں پڑا۔ وہ جیسا تھا، جیسا ہے، سب کو علم ہے۔ نقصان اس سب کا صرف آپ کو ہی ہوگا۔سینیئر صحافی کے مطابق انہوں نے جنرل باجوہ کو کہا کہ اس حساب سے تو نواز شریف کا کوئی قصور ہی نہیں تھا۔

وہ تو پہلے ہی یہ کہتے ہیں کہ چند ججز اور جرنیلوں نے مل کر نواز شریف کو پھنسایا، اس معصوم کا تو کوئی قصور ہی نہیں تھا۔ اس سے بھی مسلم لیگ ن کو تو شاید بیانیہ بنانے میں مدد مل جائے لیکن عام آدمی یقین نہیں کرے گا کیونکہ ان کے خلاف بنائے گئے کیسز بڑے تگڑے تھے۔انہوں نے بتایا کہ جنرل باجوہ نے ریاستی رازوں کے حوالے سے بھی اس کے بعد کچھ بات کی۔ میں نے وہ باتیں عمران خان کو بتائیں تو انہوں نے صاف کہا کہ اسے کہو جو کرنا ہے کر لے، ابھی تو میں نے اس کے خلاف کچھ کیا ہی نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…