جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

ایپل اپنا نیا اسمارٹ فون آج متعارف کرائے گی

datetime 9  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا(نیوز ڈیسک) ایپل آج 9 ستمبر کو اپنی نئی پراڈکٹ پیش کررہا ہے جس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا جارہا ہے لیکن ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق یہ آئی فون 7 یا پھر آئی فون 6 ایس ہوسکتا ہے۔
ٹیکنالوجی کی مشہور ویب سائٹس کے مطابق ایپل کمپنی آج اپنی اہم مصنوعات کا اعلان کرے گا جس میں پہلی مرتبہ آئی فون میں ہائی ریزولوشن تھری ڈی ٹچ ڈسپلے پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ بدھ کے روز کیلیفورنیا میں لگ بھگ 7 ہزار صحافی اور رپورٹرز اس اہم تقریب میں شرکت کریں گے جب کہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد اس کی براہِ راست ویب کاسٹنگ کو دیکھیں گے۔ ایک کمپنی کے مطابق آئی فون 6 ایس اور 7 دونوں کی ریزولوشن 488 پکسل فی انچ ہوگی اور اسکرین بھی آئی فون کے بقیہ ماڈل سے قدرے بڑی ہوگی۔
فون میں دوسری اہم چیز ’فورس ٹچ‘ ہے جو دباو¿ کی قوت اور وقت دونوں پر کام کرتا ہے یعنی اسکرین پر عام ٹچ اور دیر تک کے ٹچ کو محسوس کرکے فیصلہ کرسکے گا۔ اس طرح ٹچ کرنے (ٹیب)، دبانے (پریس) اور دیر تک دبائے رکھنے ( ڈیپر پریس) کے تین آپشن پیش کئے جارہے ہیں۔ ایک اور ویب سائٹ کے مطابق ایپل کا نیا فون اب تک سب سے پتلا ترین فون بھی ہوگا اور اس میں بہتر انٹرفیس بھی شامل کیا جارہا ہے۔ اس میں خاص المونیم استعمال کیا جارہا ہے کیونکہ پچھلے ورڑن میں فون کے مڑجانے کی شکایات کی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ ایپل نے اپنی مصنوعات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے اور فون ٹیکنالوجی کے ماہرین بعض شواہد کی بنیاد پر قیاس آرائیاں کررہے ہیں۔ نئے فون کے آرڈر 18 ستمبر سے وصول کئے جائیں گے اور 25 ستمبر سے ان کی فروخت شروع ہوجائے گی۔ اس میں بیٹری قدرے کمزور ہوگی تاہم ایک نئی کوالکوم ایل ٹی ای چپ شامل کی جارہی ہے جو ڈاو¿ن لوڈنگ رفتار کو دوگنا کردیتی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…