پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

برفانی جھیلوں کے ممکنہ طور پر پھٹنے سے ایک کروڑ 50لاکھ افرادمتاثر ہوسکتے ہیں، جاپانی سائنسدان

datetime 10  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(این این آئی)جاپانی سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ برفانی جھیلوں کے ممکنہ طور پرپھٹنے سے آ نے والے سیلاب سے دنیا بھر میں ڈیڑھ کروڑ افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔ جاپانی میڈیا کے مطابق جاپانی سائنسدانوں کی ٹیم نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ برفانی جھیلیں گلیشیروں کے پگھلنے سے بنتی ہیں

اور بڑھتے اوسط درجہ حرارت کے سبب ان جھیلوں میں پانی کی مقدار بڑھنے لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھیلوں کا پانی بند توڑ کر پوری شدت سے پہاڑی وادیوں میں بہہ نکلنے کی صورت میں ان جھیلوں کے نشیبی علاقوں میں واقع دیہاتوں کو سنگین نقصان پہنچ سکتا ہے۔تحقیقی ٹیم نے برفانی جھیلوں اور ان کے نشیبی علاقوں میں موجود آبادی کی 2020کی صورت حال کا جائزہ لیکر انتہائی خطرے والے علاقہ جات اور آبادی کے حجم کی نشاندہی کی۔انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں اس طرح کے خطرے کا شکار آبادی کا نصف سے زائد بھارت، پاکستان، پیرو اور چین میں بستا ہے۔انہوں نے خاص طور سے آندس پہاڑی خطے سے متعلق تشویش ظاہر کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ زیادہ خطرات کا حامل ہونے کے باوجود اس خطے کے بارے میں نسبتاً کم تحقیقی مواد شائع ہوا ہے۔ جاپانی سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ برفانی جھیلوں کے ممکنہ طور پرپھٹنے سے آ نے والے سیلاب سے دنیا بھر میں ڈیڑھ کروڑ افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…