منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

یورپ کے لیے پی آئی اے پروازوں کی بحالی کے معاملے پر اہم پیش رفت

datetime 9  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) یورپی ملکوں کے لیے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق یورپ کے لیے پی آئی اے پروازوں کی بحالی کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، برطانوی ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم 9 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی۔

ہیڈ آف اسیٹیٹ سیفٹی کیپٹن میلکم روسبی کی سربراہی میں برطانوی ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے، یو کے سیفٹی ٹیم 16 فروری تک اپنا آڈٹ مکمل کرے گی۔برطانوی سیفٹی ٹیم نے شعبہ لائٹس کا آڈٹ شروع کر دیا ہے، یہ ٹیم سول ایوی ایشن اتھارٹی کا مکمل آڈٹ کرے گی، جس میں فلائٹ اسٹینڈرڈ، سیفٹی مینجمنٹ سسٹم، ایئر وردینس سمیت دیگر اہم شعبوں کا آڈٹ شامل ہے۔سی اے اے کے آڈٹ کے بعد برطانوی سیفٹی ٹیم پی آئی اے کا بھی مکمل آڈٹ کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ا?ڈٹ کے بعد یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی ایا سا بھی پاکستان کا دورہ کرے گی، ایاسا کا وفد 7 مارچ کو کراچی پہنچے گا۔ایاسا کی آڈٹ ٹیم پی آئی اے کا مکمل سیفٹی آڈٹ کرے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یہ ٹیم مطمئین ہو گئی تو یورپی ملکوں میں پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ ہوا بازوں کے امتحانات کے لیے سی اے اے میں برطانوی سول ایوی ایشن کا سسٹم نصب ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…