جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

بیرونی امداد پر انحصار ہے نہ معاشی مشکلات زوال کا سبب بنیں گی، افغان حکومت

datetime 26  جنوری‬‮  2023 |

کابل(این این آئی)افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہاہے کہ بیرونی امداد پر انحصار ہے اور نہ معاشی مشکلات زوال کا سبب بنیں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کی حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افغانستان معاشی مشکلات کے باعث زوال پذیر نہیں ہوگا کیونکہ افغانستان کا انحصار غیرملکی امداد پر نہیں ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں اتنے طویل عرصے تک جنگ اور بیرونی جارحیت رہی ہو تو اسے کچھ عرصے کے لیے معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اقوام متحدہ کے ہیومینیٹرین افئیرز ایجنسی کا معاشی مشکلات کے باعث افغان نظام کے منہدم ہونے کا بیان درست نہیں ہے۔اقوام متحدہ کی ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا تھا کہ افغانستان کا نظام معیشت کی خراب حالت کی وجہ سے منہدم ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…