نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد

26  جنوری‬‮  2023

کراچی (این این آئی) کراچی کی مقامی عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں دانیا شاہ پر فرد جرم عائد کردی ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی مکیش کمار کی عدالت میں ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کا کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے دانیا شاہ پر فرد جرم عائد کردی۔

ملزمہ دانیا شاہ نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ ملزمہ کے صحت جرم سے انکار پر آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کر لیا۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی۔ عدالت نے ملزمہ سے استفسار کیا کہ آپ کا اور آپ کے والد کا نام کیا ہے؟ ملزمہ نے بتایا کہ میرا نام دانیا شاہ والد کا نام مختیار ملک ہے۔ عدالت نے فرد جرم پڑھتے ہوئے کہا کہ آپ پر الزام ہے کہ 2022 سے پہلے اور بعد میں آپ نے ڈاکٹر عامر کی ویڈیو بنائیں اور سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔ دانیا نے کہا کہ یہ میرے خلاف سازش ہے، یہ اس لئے کیا جا رہا ہے کہ میں ڈاکٹر عامر کا پوسٹ مارٹم کرانا چاہتی تھی۔ عدالت نے کہا کہ آپ پر الزام ہے کہ آپ نے ڈاکٹر عامر کی ویڈیوز ان کی اجازت کے بنا بنائیں۔ ملزمہ نے کہا کہ یہ جھوٹے اور بے بنیاد الزامات ہیں، ایسا کچھ نہیں ہے۔  عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں دانیا شاہ پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…