جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

آصف زرداری غیر ملکی دہشت گرد ایجنٹ کے ذریعے عمران خان پر حملہ کرائیں گے،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 26  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملکی حالات انتہائی سنگین ہوتے جارہے ہیں، آصف زرداری غیر ملکی دہشت گرد ایجنٹ کے ذریعے عمران خان پر حملہ کرائیں گے،13جماعتیں الیکشن سے بھاگ رہی ہیں، گرفتاری سے عمران خان اور پی ٹی آئی بلندی پر چلے جائیں گے۔

عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان پر غیر ملکی دہشتگرد تنظیم کے ذریعے حملہ کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہوریوں عمران خان کی جان کو آصف زرداری اور دنیا کی دہشتگرد تنظیموں سے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ صوبے اور مرکز کا الیکشن اکٹھا لڑنا چاہتے ہیں، 13جماعتیں الیکشن سے بھاگ رہی ہیں، یہ عمران خان کو نااہل کرانا چاہتے ہیں، یہ عمران خان کی جان لینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرو گے تو یہ اس کی خدمت ہوگی، کل کرتے ہو تو آج کرلو، عمران خان کی گرفتاری سے پی ٹی آئی اور عمران خان اور بلندی پر چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر 255کا ہوگیا تو پیٹرول کا کیا ہوگا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتفاق فاؤنڈری کا منشی کہتا تھا میں ڈالر 200سے کم کرنے آیا ہوں، آج 255ڈآلر کا خود اعتراف کر رہے ہیں کہ ہم نے قیمت 255روپے 70پیسے کی۔انہوں نے کہا لاہوریوں غریب مررہا ہے،غریب کو بچانے کیلئے باہر نکلو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…