پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی ناقدری میں اضافہ

datetime 19  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث پاکستانی روپے کی ناقدری بڑھتی جا رہی ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 229 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر228 روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جو بعد میں منفی میں تبدیل ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا100 انڈیکس 50 پوائنٹس کی کمی سے 38740 پر آ گیا ہے۔علاوہ ازیں حکومت نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کے لئے اہم فیصلے کئے ہیں۔اس تناظر میں اوپن مارکیٹ سے ڈالرز خریدنے کی سالانہ حد ایک لاکھ ڈالر سے کم کرکے 50 ہزار ڈالر کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ فاریکس ڈیلرز اور منی چینجرز کسی بھی شخص کو ایک دن میں 5 ہزار ڈالر سے زیادہ فروخت نہیں کرسکیں گے۔حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ اوپن مارکیٹ میں سٹے بازی اور ڈالر مافیا کو کنٹرول کرنے کے لئے کیا گیا ہے ۔اسٹیٹ بینک اس حوالے سے جلد ہی فارن ایکسچینج مینول میں ترمیم کا نوٹی فکیشن بھی جاری کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…