ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

عمران خان کو سلو پوائزن دے کر مارنے کی کوشش کی جارہی ہے،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 6  جنوری‬‮  2023 |

راولپنڈی(این این آئی)سابق وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ شید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو جان سے مارنے کی کوشش کی گئی، عمران خان کو گولیاں نہیں لگیں تو کیا آپ کے والد کے پٹاخے لگے؟ ،یہ لوگ کوشش کررہے ہیں کہ عمران خان کو سلو پوائزن دے کر مار دیا جائے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے مہنگائی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فن گداگری کا ماہر نواز شریف خاندان، آصف زرداری ناکام ہوچکے، کابل والے بھی کہہ رہے ہیں کہ یہ ٹک ٹاکر کہاں سے آگئے؟ ان کی شکل ٹی وی پر آتی ہے تو لوگ چینل بدل دیتے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ ان لوگوں نے عمران خان کو جان سے مارنے کی کوشش کی، عمران خان کو گولیاں نہیں لگیں تو کیا آپ کے والد کے پٹاخے لگے؟یہ لوگ کوشش کررہے ہیں کہ عمران خان کو سلو پوائزن دے کر مار دیا جائے، 14 جماعتوں کی سیاست ختم ہوگئی اب ان کرپٹ اسمبلیوں میں عمران خان نہیں بیٹھے گا، عمران خان نے کہا کہ شیخ رشید اسی اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا جہاں چور بیٹھے ہوں، اللہ تعالیٰ ملک کو کرپٹ ٹولے سے نجات دلائے جلد نئے الیکشن ہوں گے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ارشد شریف کیس زندہ ہوگیا ہے، اوورسیز پاکستانیز کو ووٹ دینے کی پٹیشن دائر کر دی ہے، نئے سال میں لال حویلی سے پہلی تقریر کر رہا ہوں، پاکستان جن مسائل میں گھرا ہوا ہے اس کی طویل بات نہیں کروں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…