ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

شاہین کیلئے سرعام ’ آئی لو یو‘ کی گونج ، حارث رؤف نے لڑکیوں کے آگے ہاتھ جوڑ لیے

datetime 28  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کے چاہنے والوں کی کمی نہیں لیکن یہ اظہار اگر آئی لو یو کی گونج کے ساتھ سرعام ہوجائے تو کرکٹر بھی پریشان ہوجاتے ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز شاہین اور حارث سمیت لاہور قلندرز کی ٹیم کے

متعدد ارکان نے لاہور کی یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا جہاں بولرز نے اپنے مداح طالب علموں سے مزاحیہ گفتگو کی جب کہ ساتھ ہی ان کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیے۔اسی دورے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں شاہین سے سرعام یونیورسٹی کی طالبہ سلویٰ مریم کا اظہار محبت شاہین کو بھی کنفیوز کرگیا، ویڈیو میں سلویٰ نامی طالبہ نے پہلے تو شاہین سمیت لاہور قلندرز کا یونیورسٹی دورے پر شکریہ ادا کیا، بعد ازاں زور سے شاہین کا نام لیتے ہوئے کہا شاہین ’آئی لو یو سو مچ‘ مریم کے اظہار پر شاہین بھی کنفیوز ہوگئے اور کچھ کہیں بغیر مائیک اٹھالیا۔بعد ازاں لڑکی نے سوال کیا کہ پوری دنیا میں آپ کو کس کھلاڑی کو آؤٹ کرکے خوشی ملتی ہے ؟جس کا جواب شاہین نے پہلے مداح پر چھوڑ دیا کہ آپ بتائیں، تاہم حارث نے اس کے جواب میں بتایا کہ شاہین کی سب سے بہترین وکٹ کے ایل راہول کی ہے جب کہ شاہین کا کہنا تھا کہ سسر جی کی وکٹ لے کر خوشی ملتی ہے۔دوسری جانب ایک لڑکی نے حارث رؤف کیلئے ذاتی زندگی کے حوالے سے سوال کرنے کی اجازت طلب کی جس پر حارث نے مداح طالب علم کے آگے ہاتھ جوڑ لیے۔لڑکی نے اس کے بعد شاداب کیلئے اپنی دوست کا پیغام بھی فاسٹ بولرز کو بتایا کہ فاسٹ بولرز شاداب کو بتادیں کہ ماہ نور شاداب کی بہت بڑی فین ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…