کراچی (نیوز ڈیسک)موبائل فون کمپنیوں کی طرف سے کسٹمرز کو بڑے بڑے انعامات کا لالچ دے کر خوب مال اکٹھا کیا جاتا ہے، لیکن اب یہ سلسلہ مزید جاری نہیں رہ سکے گا کیونکہ پی ٹی اے نے قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے ایسی سکیموں کے خاتمے کیلئے اہم قدم اٹھالیا ہے۔
نیوز سائٹ propakistani.pk کے مطابق پی ٹی اے ٹیلی کام کنزیومر پروٹیکشن ریگولیشن 2009ئ میں ترامیم پر کام کررہا ہے، جن کے تحت موبائل آپریٹر کسٹمرز کولاٹری کی پیشکش نہیں کرسکیں گے، جبکہ اس کے علاوہ باقی آفرز بطور ترغیب پیش کی جاسکیں گی۔ ترامیم کے مطابق کمپنیاں کسٹمرز کو جو ترغیب پیش کرسکتی ہیں وہ ٹیلی کمیونیکیشن خدمات سے متعلق ہوں گی، جن میں مفت یا اضافی خدمات اور رعایتی نرخوں پر خدمات کی پیشکش شامل ہوگی، ان میں لاٹری شامل نہ ہوگی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے انعامی سکیموں پر پابندی لگائی گئی تھی لیکن موبائل فون کمپنیاں اس فیصلے کی تشریح اس طرح کرتی رہی ہیں کہ انعامی سکیموں کی اجازت نہیں، البتہ پرموشنل سکیموں کی اجازت ہے۔ پی ٹی اے کی طرف سے لاٹری کی تعریف واضح کرنے اور ترامیم متعارف کروانے کے بعد یہ ابہام ختم ہوجائے گا۔موبائل فون کمپنیوں پر یہ پابندی بھی ہوگی کہ وہ پرموشنل سکیم کی مکمل تفصیلات کی تشہیر کریں۔ آفر کی نوعیت، اس کے آغاز اور اختتام کی معلومات اور چارجز کی واضح تفصیلات بھی بیان کرنا ہوں گی۔ کمپنیوں پر یہ پابندی بھی لگائی جائے گی کہ وہ کسٹمرز کو ان کی مرضی کے بغیر SMS ٰیا IVR براڈکاسٹ نہیں بھیج سکیں گی۔ امید کی جا رہی ہے کہ ان فیصلوں پر عمل درآمد کے نتیجے میں کسٹمرز دھوکے بازی سے بچ سکیں
حکومت نے موبائل کمپنیوں پر بڑی پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا
6
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں