کراچی (نیوز ڈیسک)فیس بک نے جہاں ایک طرف سماجی رابطوں میں انقلاب برپا کرکے لوگوں کو اپنے پیاروں کے قریب کردیا ہے وہیں اب ایسے ایپ بھی متعارف کرا رہی ہے جس سے آپ اپنی شخصیت کے بارے میں جان سکیں گے۔فیس بک کی شخصیت کے بارے میں جاننے والی اس ایپ کو ”اپلائی میجک ساس“ کا نام دیا گیا ہے جو انسان کی شخصیت سے متعلق ایسے ایسے انکشافات کرتا ہے کہ جس کا پتا اس سے پہلے نہ آپ کے دوستوں، بیوی، رشتے داروں یہاں تک کہ والدین کو بھی نہ تھا جب کہ یہ ایپ انسان کی جنس، ذہانت، سیاست، مذہب، صبر اور جنسی زندگی سے متعلق حیرت انگیز انکشافات کرتا ہے۔ اس ٹول کو تیار کرنے والے کیمرج یونیورسٹی کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انسانی شخصیت کے بارے میں یہ معلومات کسی بھی فیس بک یوزرز کے لائیکس کو سامنے رکھ کر فراہم کی جاتی ہیں، یہ ٹول شخصیت کی 5 اہم خصوصیات کشادگی یا صاف گوئی، ایمانداری، ظاہری برتاو¿، موافقت اور منفی جذبات کو سامنے لا کر پوری شخصیت کوواضح کرتا ہے۔ اس تحقیق کے بانی ڈاکٹر ڈیوڈ سٹل ویل کا کہنا ہےکہ یہ ٹیسٹ مصنوعی ہے تاہم فیس بک پر لائیکس درحقیقت وہ کچھ ہے جو لوگ اپنی عام زندگی میں کرتے ہیں جس کی وجہ اس ٹیسٹ کے نتائج حیرت انگیز طور پر درست ہوتے ہیں۔
ڈیوڈ سٹل ویل کا کہنا ہے کہ اس ایپ سے کام لینے کے لیے کسی بھی شخص کے فیس بک اکاو¿نٹ سے لائیکس کو دوسرے 60 لاکھ لوگوں سے موازنہ کیا جاتا ہے جنہیں آپ نے فیس بک پر اپنا دوست بنا رکھا ہے جب کہ فیس بک کا الگوریتھم زیادہ مضبوط ہوتا ہے کیوں کہ یہاں یوزرزکے بارے میں انتہائی گہری معلومات اس کی تصاویر اوردوستوں کے ساتھ تعلقات کا ڈیٹا موجود ہوتا ہے۔ تحقیقی ٹیم کا کہنا ہے کہ اس ڈیٹا کو کمپنی ریسرچ اور جرائم کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ بھی اپنی شخصیت کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تویہاں کلک کریں۔
فیس بک نے شخصیت کے رازوں سے پردہ اٹھانے والا ایپ تیارکرلی
6
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں