پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

سندھ ہائیکورٹ نے نصاب میں قرآن مع ترجمہ پڑھانے کی درخواست مسترد کردی

datetime 17  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) سندھ ہائیکورٹ نے پرائمری سے کالج تک نصاب میں قرآن پاک مع ترجمہ شامل کرنے سے متعلق کیس پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہا ہے کہ آئین میں عدلیہ، مقننہ اور انتظامیہ تینوں ستونوں کے درمیان توازن رکھا گیا ہے۔

بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو تو عدالت نصاب کی تبدیلی کا حکم نہیں دے سکتی۔عدالت نے قرار دیا کہ ہماری نظر میں ایمان کا معاملہ ذاتی ہے، اس میں مداخلت نہیں کی جاسکتی۔ آئین منفی اور مثبت دونوں طرح کے حقوق دیتا ہے۔منفی حقوق ریاست کو پابند کرتے ہیں کہ شہریوں کے ذاتی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔فیصلے میں عدالت نے کہا کہ شہری اپنے حقوق کو اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرسکتا ہے۔ آئین کا آرٹیکل 20 شہریوں کو مذہبی آزادی دیتا ہے اور ریاست کو پابند بناتا ہے کسی کے مذہبی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ صوبے کے تعلیمی نصاب میں قرآن پاک کی ترجمے کے ساتھ تعلیم لازمی قرار دی جائے۔ پنجاب اسمبلی نے بھی صوبے میں قرآن پاک نصاب میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔ سندھ میں بھی پنجاب کی طرز پر قرآن پاک کو نصاب میں شامل کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…