اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سینئر وزیر پنجاب اورپراپرٹی ٹائیکون علیم خان نے سیاست کو بُرا شوق سمجھتے ہوئے توبہ کر لی۔ روزنامہ جنگ میں عاطف شیرازی کی خبر کے مطابق علیم خان نے ہائوسنگ ایکسپو میں تقریر کے دوران کہا کہ سیاست میں آنے سے قبل لوگ مشورہ دیتے تھے کہ اچھے کاروباری سیاست سے دور رہتے ہیں اور برے کام سے دور رہنا چاہیے اب لگتا ہے وہ ٹھیک مشورہ دیتے تھے اب اس شوق سے توبہ کر لی ہے اب کاروبار کےذریعے ملکی ترقی میں حصہ لوں گا، پارک ویوکے پراجیکٹ کو دیکھوں گا۔سی ڈی اے کو دبئی طرز کی ہائی رائز بلڈنگ بنانی چاہئیں۔کسی ملک کی ترقی دیکھنی ہو تو وہاں کرینوں کی تعداد کو گن لیں جتنی زیادہ کرینیں کام کررہی ہونگی وہاں اتنی ہی زیادہ ترقی ہورہی ہوگی دنیا کی دو تہائی کرینیں دبئی میں کام کررہی ہیں۔