منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

فتح کی خوشی میں مراکشی کھلاڑی کا والدہ کے ساتھ گراؤنڈ میں رقص، ویڈیو وائرل

datetime 11  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قطر(مانیٹرنگ، آن لائن) مراکش کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی خوشی میں مراکشی فٹبالر اشرف حکیمی اسٹیڈیم میں موجود والدہ کے پاس پہنچے اور گلے لگا کر مبارکباد دی، ایک اور کھلاڑی صوفیانے بوفال نے گراؤنڈ میں والدہ کے ساتھ رقص کیا، جس کی ویڈیو پل بھر میں وائرل ہو گئی۔واضح رہے کہ مراکش نے شان دار کھیل کے ذریعے

کرسٹیانورونالڈو کی ٹیم پرتگال کو شکست دے کر تاریخ میں پہلی مرتبہ فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی کرنے والی افریقہ کی پہلی ٹیم بن گئی۔پرتگال کی ٹیم کوارٹر فائنل جیسے اہم میچ میں شہرہ آفاق کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے بغیر میدان میں اتری اور اس کا فائدہ مراکش کی ٹیم نے بھی بھرپور اٹھایا۔الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دلچسپ مقابلہ ہوا اور پہلے ہاف کے ابتدائی 42 منٹ تک دونوں ٹیمیں گول کرنے کی کوشش میں ناکام رہیں۔مراکش کی جانب سے یوسف النصری نے 42 ویں منٹ میں پہلا گول کیا جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہا۔دوسرے ہاف کا کھیل شروع ہوا تو پرتگال نے رونالڈو کو بھی میدان میں اتارا اور کھیل میں مزید تیزی آئی اور پرتگال نے گول کرنے کے لیے کئی حملے کیے لیکن مراکش کے گول کیپر نے شان دار کھیل کا مظاہرہ کیا اور کئی گول ناکام بنائے۔پرتگال نے 70 منٹ کے کھیل کے بعد ٹیم مزید دو تبدیلیاں کیں، رافیل لیاؤ اور ویٹنہا کو میدان میں بلایا گیا جبکہ راموس اور اوٹیویو کو میدان سے باہر جانا پڑا۔اس سے قبل مراکش نے النیصر اور عمل اللہ کو باہر بلایا اور بینوئن اور چیدیرا کو ان کے متبادل کے طور پر بھیج دیا۔مقررہ وقت کے آخری منٹ میں رونالڈو نے زور دار شاٹ مار کر گول کرنے کی کوشش کی لیکن مراکش کے گول کیپر نے روک لی تاہم وہ پہلی کوشش میں بال پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں کر پائے تھے لیکن فوراً بعد بال کو اپنے شکنجے میں لیا۔میدان میں مراکش کے حامیوں سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا

اور اپنی ٹیم کے حق میں مسلسل نعرے لگا رہے تھے۔اضافی وقت کے شروع میں مراکش کو بڑا نقصان اس وقت پہنچا جب فاؤل کرنے پر اہم کھلاڑی چیدیرا کو میچ میں دوسرا یلو کارڈ ملا اور ریفری نے انہیں میدان بدر کردیا۔مراکش نے 10 کھلاڑیوں کے ساتھ پرتگال کا مقابلہ کیا اور میچ 0-1 سے جیت کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…