میرپور (این این آئی)بھارتی اوپنر ایشان کشن نے بنگلا دیش کے خلاف ڈبل سنچری بناکر گزشتہ دو میچز میں شکست کا غصہ نکال دیا۔بنگلادیش میں جاری تین میچز کی ون ڈے سیریز میں بنگلادیش کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔اوپنر ایشان کشن نے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 126 گیندوں پر 200 رنز بنائے اور وہ مجموعی طور پر 210 بنا کر تسکین احمد کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ ایشان کی اننگز میں 24 چوکے اور 10 چھکے شامل تھے۔ایشان ون ڈے میچ میں ڈبل سنچری کرنے والے چوتھے بھارتی کھلاڑی ہیں، اس سے قبل یہ اعزاز سچن ٹنڈولکر، وریندر سہواگ اور روہت شرما کے پاس تھا، روہت شرما نے ون ڈے میں تین مرتبہ 200 رنز بنائے ہیں۔اس کے علاوہ اس میچ میں ویرات کوہلی نے بھی سنچری اسکور کی ہے۔