جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

حکومت کا کم عمر قیدیوں کو میڈیکل کی تعلیم دلانے کا فیصلہ

datetime 9  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے جیلوں میں سزا کاٹنے والے کم عمر قیدیوں کو میڈیکل کی ابتدائی سے اعلیٰ تک تعلیم دلوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق حکومت میڈیکل کے شعبے کی ترقی و بہتری کے لیے مؤثر و عملی اقدامات کررہی ہے

اس سلسلے میں آئندہ سال 2023ء سے پاکستان کی تمام جیلوں میں قید بچوں کو نرسنگ، الائیڈ ہیلتھ سائنسز، اور ایم بی بی ایس میں داخلے اور تعلیم دی جائے گی۔وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے اس سلسلے میں کہا کہ پاکستان کی تمام پبلک سیکٹر میڈیکل یونیورسٹیز کے لیے لازم کیا جائے گا کہ کوئی بھی بچہ اگر جیل میں ڈاکٹر بننا چاہے تو یہ اس کا حق ہے۔ اس حوالے سے پاکستان میڈیکل کمیشن کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں موجود لائق اور ذہین بچوں کو ڈاکٹر، نرس اور میڈیکل کے کسی بھی شعبے میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد جیل میں قید تمام بچوں کو معاشرے میں ایک نمایاں مقام دلانا ہے۔ معاشرے کی ترقی کے لیے ہر شخص کو مساوی تعلیم کی سہولیات دینا ہمارا فرض ہے۔ تعلیم اور صحت کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…