جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

نہارمنہ آملہ کھانے کے حیران فوائد جنہیں جان کر اسے سونے کے بھاؤ خریدیں گے

datetime 9  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اگر آپ ایکنی، کیل مہاسوں اور موٹاپے سے پریشان ہیں اور ہر دوا، علاج اور ورزش سے مایوس ہو چکے ہیں تو ایک آخری آپشن سمجھ کر نہار منہ آملہ آزمائیں، اس کے فوائد آپ کو حیران کر دیں گے ۔ماہرین غذائیت کے مطابق بالغ افراد روزانہ کی بنیاد پر 75 سے 90 ملی گرام آملہ کا

استعمال کر سکتے ہیں، غذائیت کے لحاظ سے آملہ کے 100 گرام میں 58 کیلوریز، 3.4 فیصد فائبر ، 13.7 فیصد کاربوہائیڈریٹس، 50 فیصد کیلشیم ، 1.2 ملی گرام آئرن، 9 مائیکروگرام کروٹین اور وٹامن سی کی بھر پور مقدار پائی جاتی ہے ۔نہار منہ ایک سے دو آملہ کھانے سے انسانی صحت پر کیا مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ؟(کیل مہاسوں کا علاج)۔آملہ کیل مہاسوں کا قدرتی علاج ہے جس کا کوئی نقصان نہیں ، ۔آملہ کھانے سے معدے کی صحت اور کارکردگی بہتر ہوتی ہے جس کے نتائج جلد پر بھی آتے ہیں ، آملہ کھانے سے جلد صاف شفاف اور ضدی ایکنی سے پاک ہو جاتی ہے ، ایٹی آکسیڈنٹ اجزا جسم سے فاضل مادوں اور بیکٹیریا کا صفایا کرتے ہیں جس سے مجموعی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ایکنی کے خاتمے کے لیے نہارمنہ ایک سے دو آملہ 4 ہفتوں تک بلا ناغہ کھائیں ۔(وزن میں کمی)آملہ کا جوس، پاؤڈر یا اس کا پھل نہار منہ کھانے سے وزن میں واضح کمی آتی ہے ، آملہ کھانے سے میٹابالز تیز ہوتا ہے جس کے نتیجے میں ضدی چربی کے پگھلنے کے عمل میں تیزی آتی ہے ۔(موسمی وائرل اور انفیکشن سے بچاؤ)آملہ ایک سیٹریس پھل ہے، موسم گرما کے آتے ہی گرمی سے بخار اور اور لُو لگ جانے سے زکام ہو جانا عام سی بات ہے ، موسم سرما میں بھی وائرل اور انفیکشن سے بچنا مشکل ہوتا ہے ، اگر آپ کا قوت مدافعت کمزور ہے اور موسم کے بدلتے ہی بیمار پڑ جاتے ہیں تو آملہ آپ کے لیے بہترین قدرتی علاج ہے،نہار منہ آملہ کھانے سے قوت مدافعت مضبوط ہوتا ہے

اور موسم کی سختیوں سے لڑنے میں مدد ملتی ہے ۔(معدے کی بیماریوں کا علاج)قبض کی شکایت سے لے کر پیٹ پھولنے تک سب بیماریوں کا عالج آملے سے کیا جا سکتا ہے ،

اس میں موجود فائبر اور وٹامن سی غذا کو صحیح طریقے سے ہضم ہونے میں مدد فراہم کرتا ہے اور معدے کی صحت بہتر ہوتی ہے۔ماہرین جڑی بوٹیوں کے مطابق قبض کی شکایت سے کئی بیماریاں جنم لیتی ہیں، اس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے نہار منہ آملہ کھانا نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…