لاہور (آن لائن) وفاقی حکومت نے ملک بھر کی جامعات کی ذہین اور ہونہار طلباء و طالبات کو لیپ ٹاپس دینے کے پروگرام کا چار سال بعد دوبارہ آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے ایک لاکھ لیپ ٹاپس کی خریداری کے لئے ٹینڈرز طلب کر لئے ہیں اور بجٹ میں اس مد میں 10 ارب روپے مختص کر دیئے گئے ہیں۔ لیپ ٹاپس ملک بھر کی جامعات میں زیر تعلیم بی اے آنرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے زہین اور ہونہار طلباء و طالبات کو دیئے جائیں گے جبکہ لیپ ٹاپس آئندہ سال 2023 کے آغاز ہی میں تقسیم کئے جائیں گے۔