جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

اتحادیوں کی ہر بات ہماری لائن لینتھ پر نہیں ہو سکتی ،عمران خان

datetime 6  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے بعض لوگ اسمبلیاں تحلیل کرنے سے گھبرا رہے ہیں مگر انہیں بتایا ہے کہ اس سے ہماری مقبولیت کم نہیں ہو گی ، اتحادیوں کی ہر بات ہماری لائن لینتھ پر نہیں ہو سکتی ، ہمیں ایسی باتوں کو درگزر کرنا چاہیے ،

اب دوبارہ آئیں گے تو احتساب کا نظام بہتر کریں گے ،عوام سازش سے آنے والوں سے فوری نجات چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ زمان پارک میں ملاقات کرنے والے قصور، ننکانہ اور شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور لاہور سے تعلق رکھنے والے کرنٹ افیئرز وی لاگرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی و ریجنل قائدین بھی موجود تھے ۔ عمران خان نے کہا کہ کسی اتحادی کی بات اچھی نہیں لگتی تو کارکن نظر انداز کریں ، اتحادیوں کی ہر بات ہماری لائن لینتھ پر نہیں ہو سکتی ، ہمیں ایسے باتوں کو درگزر کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ نیب کو میں کنٹرول نہیں کر رہا تھا ،اب دوبارہ اقتدار میں آئیں گے تو احتساب کا نظام بہتر کریں گے ۔ ہمارے بعض لوگ اسمبلی تحلیل کرنے سے گھبرا رہے ہیں لیکن اسمبلیاں تحلیل ہونے سے ہماری مقبولیت کم نہیں ہو گی ۔ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کر کے ایوانوں سے نکلنے اور اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے کی مکمل تائید و توثیق کا اعلان کر دیا ۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، تحریک انصاف کی سیاسی حکمتِ عملی اور انتخابات کی تیاریوں سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادل خیال کیا گیا ۔جبکہ امپورٹڈ سرکار کے ہاتھوں معیشت کی تباہی اور عوام پر اس کے بدترین اثرات پر نہایت تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ تحریک انصاف کے اراکین پارلیمان و صوبائی اسمبلی نے کہا کہ کٹھ پتلیوں پر مشتمل امپورٹڈ سرکار نے لاقانونیت، بدانتظامی اور نظمِ حکومت و معاشرت کی تباہی کو جنم دیا ہے، ملک میں انسانی حقوق کی پامالی اور سیاسی و معاشرتی آزادیوں پر قدغنوں کی بدترین تاریخ رقم کی جارہی ہے، دستور و قانون سے پیہم روگردانی نے سماج میں خوف و لاقانونیت کے کلچر کو فروغ دیا ہے،

عوام سیاسی طور پر نہایت بیدار، ملکی معیشت و سلامتی کو لاحق خطرات پر شدید تشویش کا شکار ہیں، ایوانوں کو سازشوں کا مرکز، سیاسی عدمِ استحکام کو طرزِ سیاست بنادیا گیا ہے، عوام سازش و ضمیر فروشی کے بطن سے جنم لینے والے تاریک راج سے فوری نجات چاہتے ہیں۔

ارکان نے کہا کہ فوری طور صاف شفاف انتخابات کے ذریعے پیچیدہ بحرانوں سے نجات کا کوئی دوسرا رستہ موجود نہیں، چیئرمین عمران خان کی قیادت میں قوم کی حقیقی آزادی کے حصول کا ہدف پانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…