کراچی (نیوز ڈیسک)ویڈیو کالنگ اپلیکشن اسکائپ نے آنڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے نئی اپ ڈیٹ متعارف کرا دی۔آنڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے اسکائپ 6.0 کو نئے ری ڈیزائن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
اس سے قبل مائیکروسافٹ نے اسکائپ کے موبائل انٹرفیس میں جون 2014 میں تبدیلی کرتے ہوئے ونڈوز فون کے عنصر کو آئی او ایس اور آنڈرائیڈ موبائلز میں لانے کی کوشش کی تھی، مگر نئے ڈیزائن میں اسے ختم کردیا گیا۔مائیکروسافٹ کے مطابق اس نئے ڈیزائن میں زیادہ توجہ ‘ زیادہ قدرتی اور جدت’ پر دی گئی ہے اور ونڈوز جیسے سوئپنگ کی بجائے آئی او ایس اسٹائل کی نیوی گیشن کو اپنایا گیا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ اس اپلیکشن کے نیچے موجود بٹن مختلف سیکشنز کو واضح کریں گے جبکہ آنڈرائیڈ ورڑن میں بھی یہی کام کیا گیا ہے اور اس آپریٹنگ سسٹم کے صارفین گوگل کے موبائل نیوی گیشن کے ذریعے اس اپلیکشن کو استعمال کرسکیں گے۔آئی او ایس ورڑن کے صارفین اب زیادہ تیزی سے کالز یا بات چیت کو ڈیلیٹ کرسکیں گے تاہم ونڈوز فون کے صارفین کے لیے اسکائپ کی پرانی شکل کو برقرار رکھا گیا ہے۔تاہم مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 موبائلز کے لیے ایک نئی اسکائپ اپلیکشن کی تیاری کا اعلان ضرورت کیا ہے جسے جلد متعارف کرایا جائے گا۔
اسکائپ میں ایک بڑی تبدیلی متعارف
4
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں