نیویارک(نیوز ڈیسک) امریکی کپمنی نے یو ایس بی سے چارج ہونے والا دنیا کا سب سے چھوٹا ڈرون تیار کرلیا جس کی اونچائی اور لمبائی صرف 3 سینٹی میٹر جب کہ چوڑائی 2 سینٹی میٹر ہے۔امریکی کمپنی کے تیار کردہ اس ڈرون کو دنیا کے سب سے چھوٹے ”کواڈکوپٹر“ کا اعزاز حاصل ہے اس ڈرون کو ”ایریئس ایکسس“ کا نام دیا گیا ہے جو یوایس بی سے چارج ہونے کے بعد 5 سے 7 منٹ تک پرواز کرسکتا ہے۔
ڈرون کی تیاری کا بنیادی مقصد نئے لوگوں کو ڈرون اڑانے کی تربیت فراہم کرنا ہے اس میں نصب خصوصی جائروسکوپ اسے پرواز کے دوران مستحکم رکھتے ہیں، اس کی چاروں پنکھڑیوں پر پلاسٹک کی حفاظتی پٹی لگائی جاسکتی ہے تاکہ تیز گھومتی ہوئی پنکھڑیوں کو ٹوٹ پھوٹ یا کسی نقصان سے محفوظ رکھا جاسکے جب کہ اس میں کرتب دکھانےکے 2 ا?پشن بھی ہیں جس کے ذریعے اس کی پرواز کو مزید دلچسپ بنایا جاسکتا ہے۔
کئی رنگوں میں دستیاب اس ڈرون کی قیمت 35 ڈالر ہے اور اسے اکتوبر سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اب تک یہ کمپنی اپنے چھوٹے ڈرون کے 10 ہزار ماڈل فروخت کرچکی ہے اور اب اس نے باقاعدہ کمپنی قائم کرکے مزید بہتر اور چھوٹے ڈرون تیار کیے ہیں۔
یوایس بی سے چارج ہونے والا دنیا کا سب سے چھوٹا ڈرون تیار
4
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں