جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

بینک کھلتے ہی امریکی ڈالر مہنگا ہو گیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)امریکی ڈالر کا اڑان بھرنے کا سلسلہ تاحال رکا نہیں ہے، اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مسلسل اپنی قدر کھو رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر نے ایک بار پھر اڑان بھری ہے۔انٹر بینک میں آج صبح ڈالر 6 پیسے مہنگا ہونے

کے بعد 223 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ جمعے کو کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 223 روپے 69 پیسے کا تھا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا ملا جلا آغاز دیکھنے میں آیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا100 انڈیکس 34 پوائنٹس کی کمی کے بعد 42115 پر آ گیا ہے۔علاوہ ازیں حکومت نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کے لئے اہم فیصلے کئے ہیں۔اس تناظر میں اوپن مارکیٹ سے ڈالرز خریدنے کی سالانہ حد ایک لاکھ ڈالر سے کم کرکے 50 ہزار ڈالر کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ فاریکس ڈیلرز اور منی چینجرز کسی بھی شخص کو ایک دن میں 5 ہزار ڈالر سے زیادہ فروخت نہیں کرسکیں گے۔حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ اوپن مارکیٹ میں سٹے بازی اور ڈالر مافیا کو کنٹرول کرنے کے لئے کیا گیا ہے ۔اسٹیٹ بینک اس حوالے سے جلد ہی فارن ایکسچینج مینول میں ترمیم کا نوٹی فکیشن بھی جاری کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…