جی ایچ کیو نے عمران خان کوبڑا سرپرائز دیدیا عسکری قیادت کے فیصلے سے پی ٹی آئی کے اندر خوشی کی لہر دوڑ گئی

24  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر لینڈ کرنے کے معاملے پر جی ایچ کیو نے خط لکھ دیا۔جی ایچ کیو نے اپنے خط میں تحریک انصاف کو آگاہ کردیا جس میں کہا گیا کہ پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد انتظامیہ کی حدود ہے۔

ان سے اجازت طلب کی جائے۔خط میں کہا گیا کہ جی ایچ کیو کو پریڈ گراؤنڈ میں عمران خان کا ہیلی کاپٹر لینڈ ہونے پر کوئی اعتراض نہیں۔جی ایچ کیو کے خط کے ذریعے تحریک انصاف کو باضابطہ آگاہ کردیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان نے کہا کہ 26 تاریخ کو فیض آباد کے مقام پر اجتماع ہوگا، امت مسلمہ کے لیڈر کو گولیاں لگیں لیکن ایف آئی آر نہیں ہوئی۔علی نواز اعوان نے کہا کہ اب جی ایچ کیو نے پریڈ گراؤنڈ کی اجازت دے دی، جی ایچ کیو نے اجازت دے دی، جبکہ ڈپٹی کمشنر نے منع کردیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وفاقی حکومت کے اپنے الرٹس کے مطابق عمران خان کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں، عمران خان کی پْرامن حقیقی آزادی مارچ میں بحفاظت شرکت کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال اہم ہے۔علی نواز اعوان نے کہا کہ جی ایچ کیو کے این او سی کے بعد ہیلی کاپٹر کی آمد و روانگی میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی جواز نہیں، جی ایچ کیو کے مراسلے کے بعد وفاقی حکومت بہانہ سازی ترک کرے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…