دو حہ(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ میں دو دفعہ چمپیئن بننے والی ارجنٹائن ٹیم کو شکست دینے کے بعد خوشی میں سعودی وزیر کھیل کو اپنے کندھوں پر اٹھا لیا ۔ ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہو گئی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی گزٹ نے ایک ویڈیو جاری کی
جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ سعودی ٹیم اپنے وزیر کھیل کیساتھ ڈریسنگ روم میں جیت کا جشن منا رہے ہیں جبکہ اس دوران کھلاڑی بھی ان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کندھوں پر اٹھالیتے ہیں۔ خیال رہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے تیسرے روز بڑا اپ سیٹ ہوا،سعودی عرب نے مضبوط ارجنٹینا کی ٹیم کو 0-2 سے شکست دے دی۔میچ کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے ۔قومی ٹیم کی فتح پر ولی عہد و وزیراعظم سعودی عرب محمد بن سلمان خوشی سے جھوم اٹھےاور سجدہ شکر ادا کیا۔ ان کے جشن منانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔خیال رہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے تیسرے روز بڑا اپ سیٹ ہوا،سعودی عرب نے مضبوط ارجنٹینا کی ٹیم کو 0-2 سے شکست دے دی۔میچ کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے ۔خیال رہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے تیسرے روز بڑا اپ سیٹ ہوا،سعودی عرب نے مضبوط ارجنٹینا کی ٹیم کو 0-2 سے شکست دے دی۔قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ گروپ سی کا مقابلہ ارجنٹینا اور سعودی عرب کے درمیان ہوا
جہاں شہرہ آفاق فٹ بالر لیونل میسی نے10 ویں منٹ میں پہلا گول کرکے برتری ضرور ثابت کی تاہم آخر تک برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئے۔فیفا نے ٹوئٹ میں ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار دیا۔دونوں ٹیموں پہلے گول کے بعد اچھا مقابلہ کیا تاہم سعودی عرب نے 48 ویں منٹ میں پہلا گول کرکے میچ برابر کردیا۔سعودی عرب کی جانب سے صالح الصالح الشھری نے پہلا گول کیا
جس کے بعد سالم محمد الدوسری نے دوسرا گول کیا اور ٹیم کو برتری دلادی۔ارجنٹینا کی مضبوط ٹیم نے گول کرنے کے کئی کوششیں کیں تاہم سعودی عرب کے ڈیفنس کی کارکردگی شان دار رہی اور میسی جیسے اسٹرائیکر مزید گول کرنے میں ناکام رہے۔
سعودی عرب کے گول کیپر الاویس نے ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کو مکمل طور پر بے بس کردیا اور ان کے تمام حربے ناکام بنائے۔الاویس نے اختتامی لمحات میں گیند روکنے کی زبردست کوشش کے دوران اپنے ہی کھلاڑی کے سر پر پاؤں مارا، حادثاتی طور پر لگنے کی والی چوٹ کے باعث ڈاکٹروں کو میدان میں طلب کیا گیا۔
اس موقع پر تھوڑی دیر تک کھیل روک دیا گیا تاہم مطلوبہ طبی امداد کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا اور 100 منٹ کا کھیل مکمل ہوا۔میچ کا اختتام سعودی عرب کی ایک گول کی برتری کے ساتھ ہوا اور یوں روں ورلڈ کپ کا پہلا اپ سیٹ ہوا۔
#VIDEO: The #Saudi players lifting Minister of Sports Prince Abdulaziz bin Turki (@AbdulazizTF) on their shoulders after stunning win against #Argentina in #WorldCup2022. @SaudiNT_EN (?:@BaderAlHamad5) pic.twitter.com/TfKNUh5apM
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) November 22, 2022