بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

جسمانی معذوری خاتون کے آہنی عزم میں رکاوٹ نہ بن سکا، تعلیم کے بعد کاروبار بھی کامیاب

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی )اپنے چھوٹے قد اور معاشرے میں درپیش چیلنجوں کے باوجود سعودی خاتون دانا الھاجری نے ناممکن سمجھے جانے والے چیلنج کو نہ صرف قبول کیا بلکہ اس میں کامیابی حاصل کی۔ مسابقتی مصنوعات کی ڈیزائننگ میں فرسٹ کلاس آنرز کے ساتھ بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ دانا الھاجری جدت کے ذریعہ خدمات انجام دے رہی

اور ڈیزائن میں جدید تکنیکی پیشرفت سے باخبر رہتی ہیں اور معیشت اور معاشرے میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔عرب ٹی و ی کے ساتھ ایک انٹرویو میں الھاجری نے مواصلاتی ویب سائٹس کے علمبرداروں کی جانب سے سماجی رابطوں پر خوشی کا اظہار کیا۔انٹرویو میں دانا نے اپنے چھوٹے قد پر بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ چھوٹا قد ہی وہ فرق ہے جو مجھے دیگر طالبات کے درمیان چیلنجز اور مقابلے کے میدان میں ممتاز کر دیتا ہے۔ چھوٹا قد ہر مرحلے پر خود کو ثابت کرنے کی اہمیت کا احساس دلاتا ہے یہاں تک میں اپنی خواہش کردہ ہدف تک پہنچ جاتی ہوں۔ یونیورسٹی کی تعلیم سے لیکر حالیہ کامیابیوں تک خود اعتمادی نے ہی مجھے کامیابیاں دلائی ہیں۔انہوں نے کہا لوگ میرے بلند مرتبے اور کامیابی کو دیکھتے ہوئے میرے چھوٹے قد کو بھی دیکھتے ہیں، اس سے مجھ پر کوئی اثر نہیں پڑتا بلکہ کامیابی کیلئے میری ضد میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ میں زندگی کے تمام مراحل میں اللہ پر ہی سب سے زیاہ بھروسہ کرتی ہوں۔ پھر میرا خاندان میرا معاون ہے۔ میں ہمیشہ اپنے آپ سے کہتی ہوں خوذ سے محبت کو بڑھا چڑھا کر پیش کرو کیونکہ خوذ سے محبت ناقابل شکست ہوتی ہے۔دانا الھاجری نے کہا میرے سامنے کوئی رکاوٹ نہیں تھی بلکہ چیلنجز تھے جن کا میں نے صبر کے ساتھ سامنا کرنے کا فیصلہ کیا، سب سے اہم چیلنجوں میں سے ایک اس کے چھوٹے قد کے بارے میں معاشرے کا نظریہ تھا۔

انہوں نے اپنی ماں اور بہنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی تقریر کا اختتام کیا اور اپنی والدہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ماں اس جدوجہد اور حوصلے کے لیے بچپن سے میرے شانہ بشانہ اور ساتھ کھڑی تھیں۔ تم عظیم ہو، میری ماں، اور میں اس کے لیے اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…