جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

ٹوئٹرسے مزید ملازمین کے برطرف ہونے کا امکان

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے جب سے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالا ہے تب سے ہی اس ادارے کے ملازمین کی برطرفیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایلون مسک نے 44 بلین ڈالرز کی ادائیگی کے بعد ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالا،

خود کو چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا اور کمپنی کے آدھے عملے کو نوکریوں سے فارغ کردیا،بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ابھی بھی ٹوئٹر کے ملازمین کی برطرفیوں کا سلسلہ جاری ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایلون مسک اب ٹوئٹر کے سیلز ڈیپارٹمنٹ کے عملے کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔کمپنی کے سیلز ڈیپارٹمنٹ اور پارٹنرشپ سائیڈ کے ملازمین کو آج دوپہر یا شام تک اس حوالے سے ای میلز موصول ہوسکتی ہیں۔یاد رہے کہ پچھلے ہفتے، ایلون مسک نے کمپنی کے کچھ ڈیپارٹمینٹس کے مینیجرز سے اپنی ٹیمز کے کچھ اراکین کو برطرف کرنے کو بھی کہا تھا۔جب مینجرز نے اپنی ٹیمز سے ملازمین کو نکالنے سے انکار کیا تو ایلون مسک نے ان مینجرز کو ہی برطرف کردیا۔واضح رہے کہ ایلون مسک کی جانب سے پہلے ہی کمپنی کے 8,500 کی تعداد کے عملے میں سے تقریبا آدھے عملے کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے جبکہ کمپنی کے کچھ ملازمین نے قوانین سخت ہونے کے بعد خود ہی استعفے دے دیے ہیں۔مسلسل برطرفیوں کے بعد ٹوئٹر کے عملے کی صحیح تعداد ابھی واضح نہیں ہے تاہم تخمینہ لگ بھگ 2 ہزار سے 3 ہزار ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…