دبئی ( این این آئی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان آمد سے قبل ابوظہبی میں موجود ہے، جہاں انگلش ٹیم پریکٹس میچ کھیلے گی ۔ تین روزہ پریکٹس میچ انگلینڈ اور انگلینڈ لائنز کے درمیان 23 سے 25 نومبر تک کھیلا جائے گا۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی اسلام آباد آمد 27 نومبر کی صبح شیڈول ہے۔انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔انگلش ٹیسٹ اسکواڈ کی قیادت بین اسٹوکس کریں گے۔