ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

فیفا عالمی کپ قطر 2022 ء،مجموعی طور پر کتنے ارب ڈالرز کی رقم ٹیموں میں تقسیم ہو گی

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ ( این این آئی) قطر میں کھیلے جانے والے فٹ بال کے عالمی کپ میں مجموعی طور پر ایک ارب ڈالرز کی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ہر ٹیم کو 2کروڑ 50لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ رنر اپ ٹیم 3کروڑ 20لاکھ اور فاتح ٹیم 4کروڑ 50لاکھ کی

انعامی رقم اپنے گھر لے کر جائے گی۔ورلڈ کپ سے 6ماہ قبل جاری ہونے والی انعامی رقم کی تفصیلات کے مطابق گروپ اسٹیج میں باہر ہوجانے والی ٹیموں کو ایک کروڑ ڈالر جبکہ ناک آئوٹ مرحلے سے باہر ہونے والی ٹیموں کو ایک کروڑ 20لاکھ ڈالرز کی رقم دی جائے گی۔ کوارٹر فائنل مرحلے سے باہر ہونے والی ٹیموں کو ایک کروڑ 60لاکھ ڈالرز کی رقم ادا کی جائے گی۔ ٹورنامنٹ میں چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 2کروڑ 20لاکھ جبکہ تیسرے نمبر پر براجمان ہونے والی ٹیم کو 2کروڑ 60لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی۔واضح رہے کہ فیفا کی طرف سے دی جانے والی انعامی رقم براہِ راست کھلاڑیوں کو نہیں دی جاتی بلکہ اس رقم کی ادائیگی ممالک کی فٹبال فیڈریشنز کو کی جاتی ہے۔ فٹبال فیڈریشنز یہ رقم کس طرح خرچ کرتی ہیں فیفا اس معاملے میں مداخلت سے گریز کرتا ہے۔  قطر میں کھیلے جانے والے فٹ بال کے عالمی کپ میں مجموعی طور پر ایک ارب ڈالرز کی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…