ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

وقت ایک جیسا نہیں رہتا، برا تھا چلا گیا‘بابر اعظم کے والد کا بیٹے پر تنقید کرنیوالوں کو مشورہ

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے اپنے بیٹے کے لیے دعا کی اور تنقید کرنیوالوں کو مشورہ دیدیا۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بابر اعظم اور ان کی کامیابی سے متعلق تصویر شیئر کرتے ہوئے اعظم صدیقی نے لکھا کہ یہ تصویر کسی نے کیا ہی اچھی بنائی

ان لوگوں کے لیے۔ان ریکارڈز کے ساتھ بابر کا ورلڈ ریکارڈ ہے سب سے لمبے وقت تک ٹی ٹونٹی نمبر 1 رہنے کا اور 2 مرتبہ نمبر 1 اور 2 سنچریوں کا بھی۔بابر اعظم کے والد نے لکھا کہ میرا خیال ہے یہ سب کچھ حادثاتی طور پر نہیں ہوتا اللہ کا کرم شدید محنت سے ممکن ہے، وقت ایک جیسا نہیں رہتا، برا تھا چلا گیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ پوری دنیا کے لیجنڈز بابر کی کپتانی کو سراہ رہے ہیں اور ہمارے ماضی کے بابر کو الٹے سیدھے مشورے دے رہے ہیں، ان کو مشورہ ہے کہ آرام سے بیٹھیں۔کپتان کے والد نے مزید لکھا کہ بابر کا ریکارڈ ٹی ٹوئنٹی میں اب تک کے تمام پاکستانی لیجنڈز سے اچھا ہے اور دعا ہے کہ اچھا ہی رہے۔اعظم صدیقی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بابر اللہ کی رحمت سے کپتان بنا اور اللہ نے جب تک چاہا وہ کپتان رہے گا انشا اللہ پاکستان زندہ باد۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم رواں ماہ آسٹریلیا میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی تھی مگر ورلڈ کپ گھر لانے میں ناکام رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…