ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

لانگ مارچ، ناقص کھانا کھلانے پر پنجاب پولیس نے ’دال اے، دال اے، صبح شام دال اے‘ کے نعرے لگا دیے

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن) پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی سکیورٹی کے لئے پنجاب بھر سے بلائی گئی نفری کو بے یارمددگار چھوڑ دیاجس سے تحریک انساف کا لانگ مارچ پنجاب پولیس پر بھاری پڑگیاسکیورٹی کے لئے50کروڑ روپے سے زائد کی رقم مختص ہونے کے باجودمعیاری کھانے اور مناسب رہائش سے

محروم پولیس اہلکار اپنے ہی محکمہ اور صوبائی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے مسلسل کئی روز کی ڈیوٹی کے دوران کھانے میں بار بار ناقص اور غیرمعیاری دال پراہلکاروں نے طنزیہ نعرہ بازی شروع کر دی روات کے قریب پولیس نفری کے لئے بک کیا گیا شادی ہال دال اے دال اے کے نعروں سے گونج اٹھااس موقع پر پنجاب کے مختلف اضلاع سے یہاں لائے گئے اہلکاروں نے ”ڈبی ڈبی دال اے، دال اے دال اے،پانی والی دال اے،دال اے دال اے،کیڑے والی دال اے،دال اے دال اے،صبح شام دال اے، دال اے دال اے،ڈوب کے مرجاؤ، دال اے دال اے،پنڈی والیو دال اے، دال اے دال اے،ساڈے لئی صرف دال اے، دال اے دال اے“کے نعرے لگاتے رہے اس موقع پر دوسرے اضلاع سے بلائی گئی نفری کے قیام اور سردی سے بچاؤ کے لئے بھی کوئی مناسب انتظام نہیں کیا گیا قرب و جوار کے شادی ہالوں اور خستہ عمارتوں میں ٹھہرائی گئی نفری کے لئے سردی کے بچاؤ کے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے جس سے پولیس اہلکار ننگی زمین پر اپنی چادریں اور کپڑے بچھا کر لیٹنے پر مجبور ہیں خستہ ہال عمارتوں کی کھرکیاں اور دروازے ٹوٹے ہونے اور شدید سردی کے باعث بیشتر اہلکار نزلہ، زکام، کھانسی اور تیز بخار میں مبتلا ہونے لگے اہلکاروں کا موقف ہے کہ انہیں مسلسل انتہائی غیر معیاری،ناقص اورمضر صحت کھانا فراہم کیا جا رہا ہے

پانی میں تیرتی گندی دال کے ساتھ ٹھنڈی،سوکھی اور جلی ہوئی روٹی کھانے کو دی جاتی ہے اسی طرح آرام کرنے کے لئے کسی قسم کے بستر کا کوئی انتظام نہیں جس سے سینکڑوں اہلکار سخت سردی میں ٹھٹھر کر رات گزارتے ہیں یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے لانگ مارچ کی سکیورٹی کے لئے51کروڑ 48لاکھ روپے کے بجٹ کا اعلان کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…