اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

فواد چوہدری اور ذلفی بخاری ایک بار پھر جھوٹے ثابت، دبئی کے گھڑیوں کے ڈیلر نے بھانڈا پھوڑ دیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور زلفی بخاری کے دعوؤں پر دبئی کے ڈیلر نے کہا ہے کہ ہم نے کسی سے گھڑی خریدی نہ کسی کو بیچی، تصویر پروموشن کیلئے لگائی تھی، سیاسی پروپیگنڈے کیلئے ہمارا نام استعمال نہ کیا جائے،

ورنہ قانون اپنا راستہ لے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری اور زلفی بخاری نے سولہ نومبر کو دعویٰ کیا کہ سعودی عرب سے ملی گھڑی پہلے پاکستانی ڈیلر کو بیچی گئی، پھر اس ڈیلر نے دبئی میں گھڑی فروخت کردی۔ذلفی بخاری نے گھڑی کی قیمت بھی بتائی، ڈھائی لاکھ ڈالر میں دبئی میں بیچنے کا دعویٰ کیا تاہم دبئی کے ڈیلر نے دونوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ڈیلر نے کہا کہ نہ ہم نے کسی سے گھڑی خریدی، نہ کسی کو بیچی، گھڑی کی تصویر پروموشن کے لیے لگائی تھی۔ڈیلر نے خبردار کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی پروپیگنڈے کیلئے ہمارا نام استعمال نہ کیا جائے، ورنہ قانون اپنا راستہ لے گا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر فواد چوہدری نے گھڑی خریدنے والے بزنس مین عمر فاروق کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق توشہ خانہ اورقیمتی گھڑی کے بارے حقائق بتانے پر پی ٹی آئی دھمکیوں پر اتر آئی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے گھڑی خریدنے والے بزنس مین عمر فاروق کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں اور بیان واپس لینے کیلئے سخت دباؤ ڈالا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے بزنس مین عمر فاروق کو فون کرکے بیان واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالا اور سخت لہجے میں کہا کہ اپنا بیان واپس لیں، اور اپنے نئے بیان میں بتائیں کہ پہلی باتیں غلطی سے کہہ دیں۔فواد چوہدری نے عمر فاروق سے کہا کہ اس کیس میں فرح خان (گوگی) اور شہزاد اکبر کا ذکر نہ کریں۔ فواد چوہدری نے بات نہ ماننے پر عمر فاروق کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔نجی ٹی وی کے مطابق جب عمر فاروق سے رابطہ کیا گیاتو انہوں نے بھی تصدیق کی کہ انہیں نامعلوم نمبروں سے دھمکیاں مل رہی ہیں، جب کہ فواد چوہدری نے بھی فون کرکے بیان واپس لینے کی دھمکی دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…