ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

انگلش کھلاڑی ایلکس ہیلز نے آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کردیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ اپنے نام کرنے والی انگلش ٹیم کے کھلاڑی ایلکس ہیلز نے 2023میں آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کر دیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انگلینڈ ٹیم کے اوپنر ہیلز کی جانب سے پاکستان ، آسٹریلیا اور متحدہ عرب امارات میں کرکٹ لیگز کھیلنے کے معاہدے کیا ہوئے ہیں

جس کی باعث انہوں نےآئندہ سال آئی پی ایل کھیلنے سےانکار کر دیا ہے ۔ دوسری جانب آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)نہ کھیلنے کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پیٹ کمنز آئی پی ایل کے گزشتہ 3سیزن کولکتہ نائٹ رائڈرز کی ٹیم کے ساتھ کھیلے تھے تاہم اس سال انہوں نے زیادہ بین الاقوامی میچز ہونے کے باعث اس مرتبہ لیگ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔آسٹریلیا کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان نے سوشل میڈیا اکائونٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اگلے سال آئی پی ایل نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، اگلے 12 ماہ بہت زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے میچز ہیں۔پیٹ کمنز نے مزید لکھا کہ ایشز سیریز اور ورلڈ کپ سے قبل کچھ آرام کروں گا۔آسٹریلوی کھلاڑی نے آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز کو بھی اپنے اس فیصلے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔رپورٹس کے مطابق پیٹ کمنز کا کولکتہ نائٹ رائڈرز کے ساتھ 3 ملین آسٹریلوی ڈالرز کا معاہدہ تھا۔دوسری جانب کیوی فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ اور بیٹر مارٹن گپٹل کو کنٹریکٹ نہ لینے کی وجہ نیوزی لینڈ اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرینٹ بولٹ نے لیگز کے معاہدوں کے باعث رواں برس کنٹریکٹ چھوڑ دیا تھا۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ تجربہ کار ٹرینٹ بولٹ اور مارٹن گپٹل کو ڈراپ کرنا آسان نہیں تھا، اب ٹیم کو آگے کی طرف دیکھنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…