ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

آئیڈیاز 2022، نجی کمپنی کی بم پروف گاڑیاں توجہ کا مرکز بن گئیں

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے طیارے آئیڈیاز 2022 میں شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئےجبکہ دفاعی ہتھیاروں کی نمائش آئیڈیاز میں نجی شعبے کی جانب سے ملک میں ہی تیار کردہ مسلح افواج کو فراہم کی گئی بم پروف بکتر بند

اور دیگر گاڑیاں بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔دوسری جانب ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے طیارے آئیڈیاز 2022 میں شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر میں بین الاقوامی دفاعی نمائش و سیمینار، آئیڈیاز 2022 کے گیارھویں ایڈیشن کی تقریبات عروج پر پہنچ گئیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایونٹ کا تیسرا دن پرائیڈ آف پاکستان JF-17 تھنڈر اور سپر مشاق ٹرینرطیاروں کے سٹیٹک ڈسپلے میں حاضرین کی خصوصی دلچسپی کے حوالے سے نمایاں رہا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تقریب میں پاک فضائیہ کے پویلین میں دکھائے گئے طیاروں میں غیر ملکی مندوبین اور عسکری حکام کا گہری دلچسپی کا اظہار۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے حاضرین، مندوبین اور غیر ملکی معززین کو طیاروں کے جائزے کے ساتھ ساتھ ان کی تکنیکی خصوصیات کے بارے میں بھی مکمل طور پر آگاہ کیا گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ڈسپلے میں شامل طیاروں نے اپنے جدید ڈیزائن اور تکنیکی خصوصیات کی بدولت قومی اور بین الاقوامی سطح پر تعریفیں سمیٹیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک، NASTP، تقریب میں سب سے زیادہ سراہا جانے والا پروجیکٹ رہا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے

مطابق سربراہ پاک فضائیہ کے وژن اور اقدامات کی بدولت NASTP پراجیکٹ ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے اہلکاروں نے حاضرین کو NASTP پروجیکٹ کے بنیادی عناصر، ذیلی منصوبوں اور مستقبل کی ممکنہ اختراعات کے بارے میں بریفنگ دی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پراجیکٹ کے مختلف پروگراموں کی تصوراتی ویڈیوز دکھائی گئیں تاکہ

پروجیکٹ کے تحت قائم کردہ مختلف ونگز کی مجموعی کارکردگی کا خاکہ پیش کیا جا سکے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حکومت کے مکمل تعاون اور پاک فضائیہ کی سرپرستی میں، NASTP کے پلان میں جدید ترین اسپیشل ٹیکنالوجی زون (STZ)، ہاؤسنگ، ہائی ٹیک ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز؛ ڈیزائن سینٹرز کا قیام شامل ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پراجیکٹ میں عوامی،

نجی، قومی اور بین الاقوامی ہوا بازی کی صنعت؛ تجارتی اور دفاعی طیاروں، ایوی ایشن لاجسٹکس، ایکسپو سینٹرز کا قیام اور جدید پیشہ ورانہ تربیتی اداروں کے لیے ایم آر او سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق آئیڈیاز2022 میں

قومی اور بین الاقوامی سامعین نے NASTP پراجیکٹ کے وسیع منصوبوں کو سراہا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق آئیڈیاز۔2022 مستقبل میں دوست ممالک کے ساتھ دفاعی اور خاص طور پر NASTP جیسے منصوبوں میں تعاون کے لیے راہ ہموار کریگا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق یہ نمائش، ڈیزائن، تحقیق، ترقی، ہوا بازی، خلائی اور سائبر ڈومینز میں جدت طرازی کے لیے، ضروری عناصر سے لیس ایک بہترین ماحول فراہم کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…