اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

معظم گوندل کی ہلاکت کسی بڑے اسلحے سے چلنے والی گولی سے ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرآباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران وزیرآباد میں ہونے والے حملے کے دوران جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کارکن معظم کی پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق معظم کی ہلاکت کسی بڑے اسلحے سے چلنے والی گولی سے ہوئی، معظم کو فرنٹ سائیڈ کی دائیں جانب آنکھوں سے 7 سینٹی میٹر

اوپر گولی لگی، معظم کے سر پر گولی جہاں داخل ہوئی اسکا سوراخ 3 سینٹی میٹر بائے 1سینٹی میٹر تھا، معظم کے سر کے دوسرے حصے سے جہاں سے گولی نکلی اسکا سوراخ 12سینٹی بائے 9 سینٹی میٹر تھا،گولی لگنے کے بعد معظم کو دل کا دورہ بھی پڑا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی لانگ پر حملے میں جاں بحق ہونے والے معظم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی جس میں انکشاف کیا گیا کہ جاں بحق پی ٹی آئی کارکن معظم کی ہلاکت کسی بڑے اسلحے سے چلنے والی گولی سے ہوئی، معظم کو فرنٹ سائیڈ کی دائیں جانب آنکھوں سے 7 سینٹی میٹر اوپر گولی لگی، معظم کے سر پر گولی جہاں داخل ہوئی اسکا سوراخ 3 سینٹی میٹر بائے 1سینٹی میٹر تھا، معظم کے سر کے دوسرے حصے سے جہاں سے گولی نکلی اسکا سوراخ 12سینٹی بائے 9 سینٹی میٹر تھا۔رپورٹ کے مطابق معظم کو گولی لگنے سے سر پر 2 زخم آئے، جہاں سے گولی داخل ہوئی اور جہاں سے گولی نکلی، معظم کی ہلاکت گولی لگنے کے فوری بعد دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، معظم کوگولی لگنے کے فورا بعد موقع پر دل کا دورہ پڑا، جس کے باعث ہلاکت ہوئی، اگر دل کا دورہ نہ بھی پڑتا تو بھی زخم اتنے گہرے تھے ہلاکت ہو جانی تھی، معظم کو جہاں گولی لگی وہاں کوئی کالا نشان موجود نہ تھا، اگر گولی نزدیک سے چلتی تو جہاں سے گولی داخل ہوئی وہاں پر کالا نشان موجود ہونا تھا۔

ماہرین کے مطابق حملہ آور نوید کے پاس پسٹل تھا، پسٹل کی گولی لگنے سے سوراخ انتہائی چھوٹا ہوتا ہے، اگر نوید کی جانب سے گولی چلائی گئی تو معظم کو گولی لگنے سے کالا نشان یا پھر ٹیٹوئنگ کا نشان ہونا تھا، پوسٹ مارٹم رپورٹ سے لگتا ہے گولی دور سے چلائی گئی، اگر گولی نزدیک سے چلتی یا پسٹل سے چلتی تو سوراخ چھوٹا ہونا تھا، معظم کو لگنے والی گولی 30 بور یا نائن ایم ایم کی نہیں بلکہ یہ کسی رائفل یا بڑے اسلحہ کا فائر ہوسکتا ہے، معظم کی ڈیڈ باڈی شام پانچ بجے ڈیڈ ہاؤس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیر آباد پہنچائی گئی، پوسٹ مارٹم رات 8بجکر 10منٹ پر شروع ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…