جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان پر 6 حلقوں سے بھی نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ضمنی انتخابات میں چیئرمین پی ٹی آئی نے 6 حلقوں سے تاحال انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہیں کرائی ہے جس پر الیکشن کمیشن نے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق عمران خان نے

صرف چارسدہ سے بطور کامیاب امیدوار اخراجات کی تفصیل جمع کرائی ہے،اخراجات کی تفصیل مقررہ وقت کے بعد جمع کرائی گئی۔انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر عمران خان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن بھی نہیں ہوسکے،تفصیلات تاخیر سے جمع کرانے پر ریٹرننگ افسران عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کرینگے۔عمران خان کا جواب آنے یا نہ آنے کی صورت میں کیس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا،قانون کے مطابق انتخابات کے بعد تین دن میں اخراجات کی تفصیل جمع کرانی ہوتی ہے،عدالتی فیصلے کی روشنی میں عمران خان کو آئندہ انتخابات کیلئے نااہل بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر ماضی میں بھی امیدوار نااہل ہوچکے ہیں،ماضی میں سپریم کورٹ نے ہارے ہوئے امیدوار کو بھی آئندہ انتخابات لڑنے سے روک دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…