اسلام آباد (نیوز ڈیسک)فیس بک ایک نئے سنگ میل تک پہنچ گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کو ایک دن میں ایک ارب صارفین کی طرف سے دوست احباب کے ساتھ رابطے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔فیس بک کے شریک بانی مارک زکرک برگ نے جمعرات کو اپنی پر وفائل پر ایک پوسٹ میں اس بات کا اعلان کیا کہ ”ہم نے ایک اہم سنگ میل طے کیا ہے، ایسا پہلی بار ہوا ہے، جب ایک ہی دن میں فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک ارب تک پہنچ گئی ہے”۔مارک زکرک برگ نے کہا کہ ”پیر کے روز زمین پر بسنے والے ہر سات میں سے ایک شخص نے اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے فیس بک کا استعمال کیا ہے”۔
انھوں نے صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سنگ میل پوری دنیا سے منسلک کرنے کے عمل کا آغاز ہے۔ہماری کمیونٹی ہر شخص کو آواز دینے اور ماڈرن دنیا میں ہر شخص کو مواقع فراہم کرنے کے لیے آپ کے ساتھ کھڑی ہے انھوں نے کہا کہ ”زیادہ آزاد اور مربوط دنیا ایک بہتر دنیا ہے”۔”یہ آپ کے تعلقات کو مضبوط بناتا ہے ان کے ساتھ جن سے آپ محبت کرتے ہیں، ایک مضبوط معیشت جس میں زیادہ مواقع ہوں اور ایک مضبوط معاشرہ ہماری تمام اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔”مارک زکرک برگ نے چند ہفتوں پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ بچے کی ولادت کی توقع کر رہے ہیں۔فیس بک نے گزشتہ ماہ بتایا تھا کہ اس کی دوسری سہ ماہی کی آمدنی 2.91 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.59 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
فیس بک نے حالیہ دنوں میں موبائل اشتہارات میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے اور حالیہ دو اپلی کیشنز فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی پیغام رسانی کی خدمت شامل ہے۔فیس بک دنیا کی سب سے بڑی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ہے۔ اس کے 1.5ارب ماہانہ صارفین ہیں، جبکہ اس کے مقابلے میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے ماہانہ صارفین کی تعداد 316 لاکھ ہے۔
سوشل نیٹ ورک فیس بک کی کامیابی میں اس کے موبائل فون کے صارفین کا اہم کردار ہے۔ فیس بک کے مطابق اس کے 968 صارفین میں سے 87 فیصد ہر ایک دن میں سوشل نیٹ ورک پر اپنے موبائل فونز اور ٹیبلیٹ کے ذریعے لاگ ان ہوتے ہیں۔ فیس بک نے جولائی میں کہا تھا کہ سوشل نیٹ ورک کی دوسری سہ ماہی میں 76 فیصد آمدنی موبائل فونز کے اشتہارات سے حاصل ہوئی۔
خیال کیا جاتا ہے کہ فیس بک ایک اور سنگ میل سے قریب ہے جیسا کہ فیس بک نے انٹر نیٹ کو دنیا بھر میں پھیلانے اور سوشل نیٹ ورک کو دنیا بھر میں عام کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، جو موبائل اپلی کیشنز اور ویب سائٹ ‘انٹرنیٹ ڈاٹ اورگ’ کے ذریعے انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرتی ہے یہ سہولت افریقہ کے کچھ حصوں، لاطینی افریقہ اور ایشیا میں دستیاب ہے جبکہ فیس بک نے شمسی توانائی سے چلنے والا ڈرون کا تجربہ کیا ہے تاکہ انٹرنیٹ تک محدود رسائی رکھنے والی جگہوں میں بھی انٹرنیٹ پہنچایا جا سکے۔
فیس بک: 38 ہزار صارفین کے بارے میں معلومات طلب کی گئی
1
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں