اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ہائی وولٹیج میچ میں آج میلبرن کے تاریخی گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم 5 بیٹرز، دو اسپنرز اور 4 اسپیشلسٹ فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، آصف علی، افتخار احمد، حیدر علی، شاداب خان (نائب کپتان)، محمد نواز، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور محمد وسیم جونیئر شامل ہوں گے۔