بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

اعتزاز احسن مقدس ادارے کو متنازع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، کیپٹن صفدر

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن مقدس ادارے کو متنازع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اعتزاز احسن مقدس ادارے کو متنازع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ اعتزاز احسن نے قانون کے طلباء کو غلط سبق سکھایا ہے ،اعتزاز احسن پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹر بننے کی کوشش میں ایسا کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف چالیس سال سے سیاست کر رہے ہیں ،غلام اسحاق خان کے دور میں اپوزیشن میں بھی بیٹھے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ جاوید ہاشمی پانچ سیٹوں پر لڑے تھے اور جیت گئے تھے ،عمران خان چار سیٹیں چھوڑیں گے ہم پھر جیت جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ایک سینئر سیاسی رہنما اعتزاز احسن نے عدالتی فیصلے کو متنازع بنانے کی کوشش کی ،چار سال ہم نے کیس لڑا اور عدالت نے فیصلہ کیا،اعتزاز احسن چالیس سال وکالت کرنے کے بعد عدالت پر عدم اعتماد کر دیا ۔ انہوںنے کہاکہ ایبٹ آباد میں میرے کیس پر معزز جج نے کہا کہ ایک پارٹی نے اپروچ کیا ہے ،ہر بندہ فیصلے کے بعد اب عدالت سے متعلق گفتگو کریگا ۔ انہوںنے کہاکہ اعتزاز احسن نے مقدس ادارے اور چیف آف آرمی سٹاف کے خلاف گفتگو کی ،سیاچن پر بیٹھے فوجی کے دل پر اعتزاز احسن کے بیان کے بعد کیا گزری ہو گی۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…