اسلام آباد (نیوزڈیسک)سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے آئندہ سال کے آخر تک کمپنی کے ملازمین میں خواتین کی تعداد 34 سے 35 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اپنے بھرتی کے اہداف کے ساتھ جو اعداد و شمار جاری کئے ان سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ کی دوسری بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی طرح اس کے ملازمین کی اکثریت سفید فام اور ایشیائی مردوں پر مشتمل ہے۔ سان فرانسسکو میں قائم کمپنی نے کہا ہے کہ وہ ایسی برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد کو 10 فیصد سے بڑھا کر 11 فیصد کرے گی جن کی نمائندگی اس کی افرادی قوت میں کم ہے۔ ٹوئٹر نے یہ بھی کہا کہ وہ خواتین اور کم نمائندگی والی برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد تکنیکی اور قائدانہ کردار والی پوسٹوں پر بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں ٹوئٹر کے ملازمین کی کل تعداد 4,100 ہے۔
ٹوئٹر کمپنی ، ملازمین خواتین کی تعداد 35 فیصد کرنے کا فیصلہ
31
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں