اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

پاک امریکا تعلقات میں منتخب جمہوری حکومت کو ہی مرکزی حیثیت حاصل ہے، امریکہ

datetime 12  اکتوبر‬‮  2022 |

واشنگٹن ( آن لائن )امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ متعدد معاملات پر پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات ہیں، پاکستان میں منتخب جمہوری حکومت ہے جسے مرکزی حثیت حاصل ہے،جہاں بھی انسانی مفاد داوٓ پر لگا ہوا ہو وہاں ہم اس چیز کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں ۔ امریکی دارلحکومت واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے نیوز بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

امریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمین کی گزشتہ ہفتے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے دورہ واشنگٹن کے دوران ملاقات کے باوجود امریکا اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے لیے پاکستان کی جمہوری طور پر منتخب حکومت کو ہی مرکزی حیثیت حاصل ہے ۔ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقوم کے غلط استعمال کے بارے میں افواہوں کو بھی مسترد کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ امریکا قدرتی آفات سے متاثرہ علاقے میں بھیجی جانے والی امداد پر کڑی نظر رکھتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی سیکریٹری وینڈی شرمین کو گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، بہت سے ایسے شعبے ہیں جہاں ہمارے مفادات جڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں میں افغانستان اور خطے کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز ہمیشہ زیرغور آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے متعدد مشترکہ مفادات ہیں جن میں سیکیورٹی مفادات، اقتصادی مفادات اور لوگوں کے درمیان تعلقات اور روابط بھی شامل ہیں۔نیڈ پرائس سے سوال کیا گیا کہ وینڈی شرمین اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات کے دوران کن مفادات پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاہم انہوں نے اس کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان میں ایک سویلین حکومت ہے جو جمہوری طور پر منتخب ہے اور مرکزی حیثیت کی حامل ہے۔ امدادی فنڈز کے غلط استعمال کی افواہوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں نیڈ پرائس نے کہا کہ ’نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں جہاں بھی انسانی مفاد داوٓ پر لگا ہوا ہو وہاں ہم اس چیز کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں کہ وہاں امریکی ٹیکس دہندگان کا پیسا کس طرح استعمال ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت صورتحال کی نگرانی کے لیے ایسے علاقوں میں معائنہ ٹیمیں بھیجتی ہے، ایسا پاکستان میں بھی کیا گیا ہے جہاں ایسی ہی ایک ٹیم نے گزشتہ ماہ بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ 10 علاقوں کا دورہ کیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…