اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

ایاز صادق کی سپریم کورٹ سے 28لاکھ کا زر تلافی ختم کرانے کی کوشش

datetime 31  اگست‬‮  2015 |

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ) قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر ایاز صادق، جن کی رکنیت الیکشن ٹریبونل نے ختم کردی ہے،سپریم کورٹ سے 28 لاکھ روپے کا وہ زر تلافی ختم کروانے کی کوشش کررہے ہیں جو مقدمے کے اخراجات کے طور پر ان پر عائد کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپیل کے ذریعے صرف لاگت سے متعلق حکم کو جزوی طور پر معطل کرنے کی درخواست کریں گے، لیکن اپنی رکنیت کے غیر منصفانہ خاتمے کے خلاف حکم امتناع کی درخواست نہیں کریں گے۔ ایاز صادق نے کہا کہ انہیں تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ ٹربیونل کے جج کاظم علی ملک نے اپنے فیصلے میں انہیں کتنے پیسے ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں مقدمے کے اخراجات بھی شامل ہیں، جس کا لاگت کی یادداشت میں ذکر کیا گیا ہے، جو تحریک انصاف کی طرف سے پیش کی گئی تھی۔ ایاز صادق نے کہا کہ فی الحال انہیں لاگت کی درست رقم کا علم نہیں، لیکن شاید وہ 28 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ اخراجات کے نفاذ سے پتہ چلتا ہے کہ سابق اسپیکر یا ان کے وکلاء کی جانب سے پیش کردہ کوئی بھی دستاویز، یا بیان یا دلائل ٹربیونل کے پریزائڈنگ افسر کو متاثر نہ کرسکے۔ ٹربیونل میں ان کا کیس لڑنے والی عمران خان کی قانونی ٹیم کے ایک رکن انیس ہاشمی نے بتایا کہ لاگت کے میمو پر 23 لاکھ 87 ہزار روپے لاگت آئی ہے، کیونکہ یہ اخراجات نادرا سے ووٹرز کے انگوٹھے کے نشانات کی تصدیق کروانے پر آئے تھے۔ یہ رقم پی ٹی آئی کو ادا کی جائے گی، جو اس نے اس کام کے لئے نادرا کو ادا کی تھی۔ ایاز صادق نے کہا کہ وہ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ن) کی طرف سے کیے جانے والے فیصلے کے مطابق ٹربیونل کے اصل فیصلے کو ختم کرنے کا مطالبہ نہیں کریں گے جس کے تحت ان کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…