اسلام آباد(نیوزڈیسک ) ایپل کا نیا ماڈل 9 ستمبر کو لانچ کیا جائے گا۔ کمپنی کی جانب سے صحافیوں کو 9 ستمبر کے لئے دعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے اس تقریب میں آئی فون 6 ایس اور آئی فون 6 پلس ایس لانچ کئے جائیں گے۔ کمپنی عمومی طور پر ستمبر میں نیا موبائل فون لانچ کرتی ہے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ نئے آئی فون میں فورس ٹچ ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا جائے گا اور اس کے علاوہ پراسیسر میں بھی بہتری لائی جاسکتی ہے۔ تقریب میں آئی پیڈ بھی لانچ کیا جاسکتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں