ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

جاپان کی شوبز انڈسٹری میں 2پاکستانی بھائیوں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

datetime 17  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو (این این آئی) دو پاکستانی نژاد جاپانی بھائیوں نے جاپانی شوبز انڈسٹری میں اپنا جادو بکھیر کر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں۔جاپان میں ریپ موسیقی کے شعبے میں ابھرتے ہوئے دو پاکستانی بھائیوں 22سالہ شہباز خان اور 20سالہ فیضان خان کی مقبولیت میں ہر

گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔جاپان کے صوبے نیگاتاکین میں مقیم نوجوان بھائی موسیقی سمیت ماڈلنگ اور اداکاری کے میدان میں بھی مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔دونوں بھائی نہ صرف جاپانی زبان میں گانے تحریر کرتے ہیں بلکہ ان کی موسیقی بھی خود ترتیب دیتے اور گاتے ہیں۔دونوں بھائی جاپانی ٹی وی پر بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں اور کئی ٹی وی پروگرامز میں بطور مہمان شرکت کرچکے ہیں جبکہ ان کے گانوں میں جاپان کی کئی معروف اداکاراوں نے بھی ماڈلنگ کی ہے۔ان کے والد لطیف حسن خان کے مطابق ان کے بڑے بیٹے شہباز خان کو جاپان کے کئی ٹی وی چینلز کی جانب سے طویل المدت معاہدوں کی بھی پیشکش ہوچکی ہے جبکہ وہ مختلف شہروں میں کنسرٹ کیلئے مدعو کیے جاتے ہیں۔چھوٹے بیٹے فیضان کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ وہ بھی بڑے بھائی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے بہت تیزی سے موسیقی کے شعبے میں اپنا مقام بنارہا ہے۔والد کے مطابق ان کے دونوں بچوں نے اپنے گانوں میں دین اسلام کو بھی اجاگر کیا ہے جسے سن کر کئی جاپانی نوجوانوں نے اسلام میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بچوں کی تربیت پر خاص توجہ دی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ ان میں انسانی ہمدردی، بڑوں کی عزت اور بزرگوں کا احترام کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔والد پر امید ہیں کہ ان کے بچے جاپان میں پاکستان کا نام روشن کریں گے اور جاپان میں پاکستان کے بہترین سفیر ثابت ہونگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…