جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

ڈالر کے ریٹ میں ہوشربا اضافہ

datetime 15  ستمبر‬‮  2022 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی )
انٹر بینک میں روپے کی قدر نہ سنبھل سکی،پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر 68 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 235 روپےکا ہو گیا۔دوسری جانب معاشی ماہرین نے رواں مالی سال کے دوران روپیہ کی

قدر مزید گر جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت آئندہ چند روز کے دوران 230 سے 235 روپے کی سطح تک پہنچ سکتی ہے۔جبکہ رواں مالی سال کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی اوسط قیمت 250 روپے رہنے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق دوست ممالک سے توقعات کے باوجود قرض نہ ملنے، ترسیلات زر اور ایکسپورٹس میں کمی آنے کی وجہ سے مارکیٹ میں روپے پر بہت زیادہ دبائو ہے۔علاوہ ازیں تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود روپے مسلسل کمزور ہورہا ہے ۔روپے کی کمزوری ملک کی معاشی و سیاسی حالات کی عکاسی کر رہی ہے اور اس پر دبائو میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ڈالر240روپے سے213روپے ہونے کے بعد دوبارہ سنبھل رہا ہے اور اس میں روز برو ز اضافہ ہورہا ہے اور ایک ڈالر 231روپے سے زائد روپے میں فروخت ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعض عرب ممالک نے اسٹیٹ بینک میں چند ارب ڈالر جمع کروانے کا وعدہ تاحال نہیں نبھایا ۔ملک میں ڈالر کی کمی روکنے کیلئے غیر ضروری درآمدات کے ساتھ ضروری درآمدات پر بھی پابندی عائید کی گئی جس سے اگست میں تین ار ب ڈالر کی درآمدات میں کمی ہوئی ۔مگر درآمدات کو زیادہ عرصہ تک روکناممکن نہیں ۔ایسے اقدامات کا فائدہ عارضی ہوتا ہے اور اگر روپے کوحقیقی بنیادوں پر مستحکم کرنا ہے تو پالیسیوں میں بنیادی تبدیلیاں لانا ہونگی جو سیاسی استحکام کے بغیر ممکن نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…