جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پی آئی اے ملازمین کیلئے پی آئی اے سے باہر ملازمت کیلئے کڑی شرط عائد

datetime 14  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، کراچی(این این آئی) پی آئی اے کے موجودہ حالات کے پیش نظر بہتر ملازمت کے متلاشی ملازمین کیلئے پیشگی این او سی حصول کی کڑی شرط عائد کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے سے باہر ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے پیشگی این او سی حصول کی

شرط عائد کی گئی ہے۔اس حوالے سے انتظامیہ کے جاری سرکلر کے مطابق این اوسی کیلئے ای آر پی سائٹ پر اپلائی کیا جائے گا۔سرکلر میں این اوسی لئے بغیر ملازمت کیلئے اپلائی کرنے پر قوانین کے تحت کارروائی کا انتباہ کیا گیاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کم تنخواہ اور ادائیگی میں تاخیر کے باعث ملازمین دیگر ملازمتوں کے خواہاں ہیں اور اب پی آئی اے سے باپر ملازمت کرنے کے لیے انہیں پیشگی این او سی جیسی کڑی شرط کو بھی پورا کرنا ہو گا۔دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)کے ترجمان نے کہاہے کہ کے کے ایوی ایشن کے جہازوں سے مبینہ پرزے چوری ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ترجمان سی اے اے کے مطابق نادہندہ کمپنی کے کے ایوی ایشن کو 2018 میں سیل کیا گیا تھا اور اس کے جہاز تحویل میں لیے گئے تھے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ ضبط شدہ جہازوں کے پنکھے چوری ہونے کی خبریں من گھڑت ہیں، تصویر سے ظاہر ہے کہ 2018 میں بھی جہاز پر پنکھا نہیں تھا۔ترجمان سی اے اے کے مطابق جھوٹی خبر کے پیچھے ذاتی مفاد و مقاصد کار فرما ہیں، معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوششیں کی گئی، قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…