اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی ڈالر آج صبح مزید مہنگا

datetime 14  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ٗ آئی این پی)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 233 روپے کا ہو گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی

ایشن نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر سے زائد قرضے کی قسط موصول ہونے کے باوجود پاکستانی کرنسی کی قدر مستحکم نہ ہونا تشویش کا باعث ہے ،حکومت دوست ممالک کی جانب سے مالیاتی معاونت کے وعدوں کی تکمیل کیلئے پیشرفت کرے تاکہ زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوسکیں ، ڈیمرج چھوٹ کے فیصلے کو پرائیویٹ شپنگ کمپنیوں سمیت سب پر لاگو کیا جانا چاہیے۔ ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبد الغفار اور جنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بہت سے ایسے ممالک ہیں جو ہماری نظروں سے اوجھل ہیں ، حکومت ان ممالک اور ان کی مارکیٹوں تک رسائی کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کرے ۔ ہمیں روایتی برآمدات کے ساتھ ساتھ نئی آئٹمز بھی متعارف کرانا ہوں گی اور یہ اسی صورت ممکن ہے جب حکومت برآمدی شعبوں کی سرپرستی کرے گی اور انہیں اس جانب راغب کیا جائے کہ وہ روایتی مصنوعات برآمدکرنے کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک استعمال ہونے والی دیگر مصنوعات کی بھی یہاں تیاری شروع کریں جس کے لئے انہیں مراعات دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ افریقہ، وسطی ایشیا، ایران اور روس جیسی مارکیٹوں کے ساتھ تجارت کرنے کے لیے بینکنگ چینلز کے قیام اور بارٹر ٹریڈ پر توجہ دی جائے ۔ایس ایم ای سیکٹر کو ویلیو ایڈیشن کی جانب لایا جائے اس سے برآمدات کے حجم میں کئی گنا اضافہ ممکن ہے ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…