اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈالر کا ریٹ مزید بڑھ گیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،اسلام آباد (آن لائن ، مانیٹرنگ ڈیسک) رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی انٹربینک قیمت میں مزید 62 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد ڈالر کی انٹر بینک قیمت 228 روپے 80 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے، واضح رہے کہ پاکستانی روپے کی بے قدری کا

سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔دوسری جانب  پاکستان ڈالر کے شدید بحران سے گزر رہا ہے اور حالیہ سیلاب نے سات ماہ کے وقفے کے بعد آئی ایم ایف پروگرام کے دوبارہ شروع ہونے کے باوجود کلاں اقتصادی بنیادی اصولوں کو مزید بگاڑ دیا ہے۔ روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی شائع خبر کے مطابق واشنگٹن میں قائم بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی جانب سے سرد مہر ردعمل کی توقعات پر پاکستان نے ابھی تک آئی ایم ایف سے ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ (آر ایف آئی) یا قدرتی آفات سے متعلق امدادی سہولت کی فراہمی کے لیے کوئی نئی درخواست نہیں کی ہے۔ اب شدید سیلاب کے تناظر میں ابتدائی تخمینہ نقصانات جو 18 ارب ڈالرز کی حد میں ہیں، پاکستان کے زرعی شعبے کو سب سے زیادہ دھچکے کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ رواں مالی سال 2022-23 کے لئے 3.9 فیصد کے متوقع ہدف کے مقابلے میں زرعی ترقی صفر رہ سکتی ہے یا منفی میں جا سکتی ہے۔ زرعی شعبے کی بدترین کارکردگی اشیاء کی درآمدات کی بڑھتی ہوئی طلب پر دباؤ ڈالے گی اور اگر پاکستان ڈالر کی آمدورفت کی مطلوبہ سطح پیدا کرنے میں ناکام رہتا ہے تو اس سے رواں مالی سال میں خوراک کی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ ڈالر کی آمد بہتر بنائے بغیر پاکستان کی کلاں اقتصادی کمزوریاں کہیں نہیں جا رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…